مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات ہمارے مفاد میں ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

Jun 21, 2026 | 14:13:PM
مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات ہمارے مفاد میں ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں،امید ہے ایران امریکہ  مذاکرات کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےاپنےبیان میں کہا امریکہ کاصرف ایک نکتہ یہ ہےکہ ہمارے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے۔

شہید رہبر اعلیٰ نے باربارکہاتھا ہم ایٹم بم نہیں بنائیں گے،امریکہ نےکہا جوہری معاہدے پر دستخط کریں،ہم نے دستخط کر دیے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے اپنےبیان میں کہاکہ ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان تکنیکی مذاکرات ہو رہے ہیں ۔

مذاکرات قطر اورپاکستان کےنمائندوں کی موجودگی میں ہونگے،بطورثالث پاکستان اور قطر کےوفود سے الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ملاقات میں ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں پر بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات:وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے