’’کاکروچ ‘‘پارٹی کا برتن بجا کر انوکھا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں امتحانات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور پیپرز لیک ہونے پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کے سینکڑوں نوجوان حامیوں نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سٹیل کی تھالیاں اور چمچ بجا کر شدید احتجاج کیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
نوجوانوں اور طلبہ کی اس نوخیز تحریک کے احتجاج نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔
احتجاج کے دوران برتن بجانے کا یہ انداز دراصل 2020 میں کورونا وبا کے دوران نریندر مودی کی اس اپیل کا طنزیہ جواب تھا جس میں انہوں نے شہریوں سے ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے بالکونیوں میں کھڑے ہو کر برتن بجانے کو کہا تھا۔
مزید پڑھیں: بہن کو بچانے کیلئے لڑکی نے مگرمچھ پر مکوں کی بارش کر دی
’کاکروچ پارٹی‘ کے بانی اور بوسٹن یونیورسٹی کے طالب علم ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پر حامیوں سے تھالیاں لانے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے مجمعے سے خطاب میں کہا ’دھرمیندر پردھان نامی وائرس کو ہٹانا ضروری ہے۔ایک اور طالب علم وکی کمار کا کہنا تھا ہم غربت میں رہ کر پڑھتے ہیں اور پھر پیپر لیک ہو جاتا ہے، ہمیں غصہ کیوں نہ آئے؟
یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ ماہ میڈیکل کے داخلہ امتحان کا پرچہ ٹیلی گرام پر لیک ہونے کے بعد حکومت نے امتحان ملتوی کر کے ایپ پر عارضی پابندی لگا دی تھی۔