فیس بک اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر 5 فیصدٹیکس لگانے کی تجویز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف ہوا ہے،فیس بک ، گوگل یوٹیوب اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر 5 فیصدٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ڈیجیٹل پروسیڈز ایکٹ کی منظوری دے دی۔
دستاویز کے مطابق فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئیں ہیں،پاکستانیون کی آن لائن سالانہ شاپنگ 317 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،حکومت نے نئے بجٹ میں غیر ملکی وینڈرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے ۔
دستاویز کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ہے، فیس بک پر ادائیگیوں کی مد میں 123 ارب روپے سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں، ایپ، آئی ٹیونز کو 5.14 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں،گوگل کو 5.94 ارب کی ادائیگی کی گئی،علی ایکسپریس پر 4.9 ارب روپے کی شاپنگ کی۔
دستاویز کے مطابق نیٹ فلیکس2.79 ارب،علی بابا 2 ارب ڈالر،ٹیمو پر 1.82 ارب کی ادائیگی کی گئی ،شاپی فائی پر 1 ارب روپے سے زیادہ کی مالی ٹرانزیکشنز کی گئیں، دیگر غیر ملکی آن لائن بزنس پلیٹ فارمز پر 281 ارب سے زیادہ شاپنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف درخواست , عدالت میں عمران خان پیش ہونگے