الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواست 24 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردی، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے ۔
جسٹس انوار حسین ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوں گے ، درخواست گزاروں کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے،کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں ، آئین ہر شہری کو کاروبار کرنے کا حق دیتی ہے، پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی عائد کردی ہے، ویپ اور الیکٹرانک سگریٹوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے، وکیل درخواست گزاروں کے وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ کی دکانوں کو سیل کر نے ، کاروبار پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں:ب فارم اور شناختی کارڈ سے متعلق اہم تبدیلیاں