ہیلنگ تھرو ہارمنی:عالمی یوم موسیقی آج منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں عالمی یومِ موسیقی 2025 آج منایاجارہاہے۔
"ہیلنگ تھرو ہارمنی" کے موضوع کے تحت منائے جانےوالے اس دن کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔
ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن مختلف طرز کی موسیقی کو عام لوگوں تک مفت اور باآسانی پہنچایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد ہر قسم کی موسیقی کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک میں عوامی مقامات، پارکس اور گلیوں میں موسیقار بغیر کسی معاوضے کے اپنی موسیقی پیش کرتے ہیں،لوگ نہ صرف موسیقی سنتے بلکہ خود بھی ساز بجاتے اور حصہ لیتے ہیں۔
اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
عالمی یومِ موسیقی کا آغاز 1982 میں فرانس کے وزیرِ ثقافت جیک لینگ اور موسیقی کے صحافی موریس فلورے نے کیا تھاجس کا مقصد موسیقی کو گھروں سے نکال کر سڑکوں تک لانا تھا تاکہ ہر فرد اس سے لطف اندوز ہو سکے اور موسیقاروں کو بھی پہچان مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعیداورسجل علی کی ڈرامہ سیریل"میں منٹو نہیں ہوں"کا ٹیزر
برصغیر میں بھی موسیقی کی روایت بہت پرانی ہے ،موسیقی روح کی غذا سمجھی جاتی ہے، 2025 میں یومِ موسیقی کا موضوع "ہیلنگ تھرو ہارمنی" ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ موسیقی جذباتی سکون فراہم کرنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔