ہمایوں سعیداورسجل علی کی ڈرامہ سیریل"میں منٹو نہیں ہوں"کا ٹیزر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل"میں منٹو نہیں ہوں" کا مختصر دورانیے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جلد نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
"میں منٹو نہیں ہوں" کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں،ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم"لوگرو"عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں ریلیزہوئی تھی اورباکس آفس پربہت اچھابزنس کررہی ہے۔
"میں منٹو نہیں ہوں" کے نمایاں فنکاروں میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اگرچہ اس کی کہانی کوسمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ڈرامے میں محبت، سماجی اقدار اور بدلتی ترجیحات سمیت پرانی روایات کو دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا جوڑا پہننے پرشدید تنقید کا سامنا
ٹیزر سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید اور سجل علی ہی مرکزی کردار ہیں، تاہم باقی اداکاروں کے کردار بھی انتہائی جاندار ہیں،ٹیزر میں سجل علی کو یونیورسٹی کی طالبہ جبکہ ہمایوں سعید کو ایک ٹیچر کے طور پردکھایاگیاہے ۔
اگرچہ ڈرامے کی ٹیم نے اس کی کہانی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم بعض شائقین کے مطابق ڈرامے کی کہانی رومانوی ہے اور اس میں بڑی عمر کے مرد اور چھوٹی عمر کی لڑکے کا رومانس دکھایا جائے گااوریہ کردارہمایوں سعیداورسجل علی نبھارہے ہیں۔
اس ڈرامہ کی کہانی اور مناظر معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے افسانوں اور کہانیوں سے ملتے جلتے دکھائی دیں گے، تاہم اس کی کہانی منٹو کے کسی افسانے پر مشتمل نہیں ہے۔
اگرچہ فی الحال ڈرامہ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا،تاہم خیال ظاہرکیاجارہاہے کہ ممکنہ طور پریہ ڈرامہ جولائی کے وسط سے آن ایئرجائے گا۔