سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا جوڑا پہننے پرشدید تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ورسٹائل اورخوبرواداکارہ سجل علی کو نئے ڈرامے میں اپنی منگنی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
سجل علی اورہمایوں سعیدایک ساتھ ڈرامے میں جلوہ گرہورہے ہیں،اس ڈرامے کاٹیزرحال ہی میں جاری کیاگیاہے جس کے بعدسے نہ صرف سجل علی اور ہمایوں سعید کے درمیان عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، بلکہ سجل علی کے لباس پربھی سوشل میڈیاصارفین شدیدتنقیدکررہےہیں کیونکہ اس میں انہوں نے وہی لباس پہناہے جوانہوں نے احدرضامیرکے ساتھ منگنی کے موقع پرپہناتھا۔
بعض صارفین نے اس عمل کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیاہے تو کچھ نے اسے مضحکہ خیز اور غیر ضروری حرکت کہاہے،ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سجل اپنا کوئی کپڑا ضائع نہیں جانے دیتیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
دوسری جانب، کئی صارفین کاکہناہے کہ لباس کا انتخاب ان کا ذاتی حق ہے،بعض نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اداکارہ نے ذاتی زندگی کا لباس ڈرامے میں استعمال کیا ہو۔
واضح رہے کہ سجل علی نے احد رضا میر سے 2020 میں شادی کی تھی جو 2022 میں ختم ہوگئی تھی، سجل علی کے اس نئے ڈرامے کی کاسٹ میں احدرضامیر کے والد آصف رضا میر بھی شامل ہیں۔