اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا

Jun 21, 2025 | 10:44:AM
اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارمحب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوڑی  نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئرکی۔

جوڑی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم خوشی اور تشکر کے ساتھ اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کا پیار کے ساتھ استقبال کرتے ہیں، محب اور صنم۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائشہ خان کی پراسرارموت ،پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیا

دونوں فنکاروں نے بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد جوڑے کے لیے ساتھی اداکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔