اداکارہ عائشہ خان کی پراسرارموت ،پولیس نے ابتدائی بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی پولیس نے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی موت سے متعلق ابتدائی بیان جاری کردیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ خان کی لاش گلشن اقبال بلاک 7 میں فلیٹ سے ملی، ان کی موت طبعی ہے یانہیں یہ، میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان رات گئے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں،فلیٹ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ کزنز اور پڑوسیوں سے بھی بیان لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اطلاع ہے کہ ان کا بیٹا بیرون ملک سے کراچی کے لیے نکل گیا ہے، مزید کارروائی بیٹے کے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور فرحان سعید پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
واضح رہے کہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے افشاں،عروسہ،فیملی 93 اور مہندی جیسے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے تھے،وہ معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں اور گزشتہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔