سجل علی اور فرحان سعید پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

Jun 20, 2025 | 14:05:PM
سجل علی اور فرحان سعید پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور فنکارہ سجل علی اورگلوکارواداکارفرحان سعیدپہلی بارایک ساتھ سکرین پر جلوہ گرہوں گے۔

سجل علی اور فرحان سعیدکوایک آنے والے ٹی وی پروجیکٹ "تو جو ملا" میں پہلی بار ایک ساتھ کاسٹ کیاگیاہے ،اس طرح دونوں فنکاروں کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ سکرین پر دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کے بارے میں اندازے لگا رہے ہیں۔  

اس ڈراما سیریل کی شوٹنگ اگلے مہینے شروع ہونے والی ہے،اس ڈرامے کی ایک  خاص بات یہ بھی ہے کہ  یہ مرحومہ مصنفہ سائرہ رضا کا آخری پروجیکٹ ہے جسے معروف ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے سکس سگما پلس کے تحت ریلیزکیاجارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:"لو گرو" نے بالی ووڈ فلم "ہاؤس فل 5" کوبھی پیچھے چھوڑدیا

اگر"توجوملا"کی مرکزی کاسٹ کی بات کریں توسجل علی اورفرحان سعیددونوں کافی کام کرچکے ہیں،سجل علی کوفنی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازاجاچکا ہے۔