"لو گرو" نے بالی ووڈ فلم "ہاؤس فل 5" کوبھی پیچھے چھوڑدیا

اکشے کمارکی فلم نے یو کے باکس آفس پر56 ہزار پاؤنڈ،لو گرو نے 75 ہزار پاؤنڈکابزنس کیا

Jun 20, 2025 | 10:54:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سپرہٹ فلم "لو گرو" نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی میگا ہٹ فلم "ہاؤس فل 5" کو 19 ہزار پاؤنڈ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

اکشے کمارکی بھارتی فلم "ہاؤس فل 5" نے یو کے باکس آفس پردوسرے ہفتے میں 56 ہزار پاؤنڈ کمائے  جبکہ سپرسٹارہمایوں سعید اورماہرہ خان کی عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم "لو گرو" نے اسی عرصے میں 75 ہزار پاؤنڈ کماکراسے پیچھے چھوڑدیا۔

"لوگرو"صرف نو دنوں میں 266,000 پاؤنڈ (10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کے ساتھ باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔  

اس سے قبل یہ فلم پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے، جس نے پہلے ہفتے میں 110 ملین روپے کمائے تھے جبکہ "لو گرو" نے اسی عرصے میں 120 ملین روپے کماکرنیاریکارڈبنادیا۔ 

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے "لو گرو" کی برطانیہ اور امریکہ میں بھی بڑے پیمانے پرتشہیرکی تھی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ناظرین فلم کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ 

لاہور میں ہونے والی فلم"لوگرو"کی ایک تشہیری تقریب کے دوران ماہرہ خان نے فلم کے باکس آفس پر سوکروڑروپے کا ہندسہ عبور کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین سے کہاتھاکہ سب آمین کہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

اسی تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ ملک کے بہترین ڈائریکٹر ہیں،انہوں نے مزید مذاق میں کہاتھاکہ وہ مجھ سے مکمل فیس لیتے ہیں لیکن وہ اس کے لائق ہیں۔