منال خان نے منگنی کی ویڈیو شیئر کردی، مداحوں کا زبردست ریسپانس

Jun 21, 2021 | 21:53:PM
منال خان نے منگنی کی ویڈیو شیئر کردی، مداحوں کا زبردست ریسپانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی کی ویڈیو شیئر کردی۔


اداکارہ منال خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند گھنٹوں قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں منال اور احسن کی منگنی کے وینیو سمیت تقریب سے لئے گئے مختلف لمحات دکھائے گئے ہیں۔ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ابتک لاکھوں سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو لائکس کر چکے ہیں اور دونوں کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کررہے ہیں۔

اداکارہ نے شیئر کی گئی ویڈیو میں خوبصورت یادوں کا کیپشن بھی درج کیا۔
واضح رہے کہ منال خان نے حال ہی میں اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کی ہے اور اداکار جوڑی کی منگنی کی تصاویر بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دونوں اداکاروں کو فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں منگنی کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔