راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پرسپیل ویز بند کردیئےگئے

Jul 21, 2025 | 12:29:PM
 راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پرسپیل ویز بند کردیئےگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز)راول ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پرسپیل ویز بند کردیئےگئے،پانی کے اخراج کے بعد ڈیم میںپانی کی سطح 1 ہزار 747 فٹ پر آگئی ہے۔
راول ڈیم میں پانی 1 ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر آج صبح6 بجے سپیل ویز کھولے گئےتھے جوپانی کی سطح کم ہونے پر بند کردیےگئے۔
ڈیم سے پانی1 ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر صبح6 بجے اسپیل ویز کھولے گئےتھے ،پانی کے اخراج کے بعد سطح 1 ہزار 747 فٹ پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری پشاورہائیکورٹ میں چیلنج
سپل ویز کھولنے سے قبل ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے پلوں، ندی نالوں پر موجود رہے،اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بھی پانی کے اخراج کے عمل کی نگرانی کی گئی۔