ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل

Jul 21, 2023 | 10:33:AM
سابق مشیر شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک نجی پارٹی کی تقریب کے دوران بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق مشیر شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک نجی پارٹی کی تقریب کے دوران بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کو بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کرتے اور اُن کے ساتھ بالی وڈ گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم نے ایک نجی پارٹی کی تقریب کے دوران بیلی ڈانسر پر ڈالرز نچھاور کیے، اس دوران بیک گراؤنڈ میں بالی وڈ گانے دلنشین پر بیلی ڈانسر کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ژالہ باری کے دوران ٹینس گیند جتنے اولے، 100 سے زائد افراد زخمی

یاد رہے کہ حریم شاہ کے مطابق وہ لندن پی ٹی آئی دورمیں مشیر احتساب کے عہدے پرکام کرنے والے شہزاد اکبر کی تلاش میں آئی ہیں۔