ژالہ باری کے دوران ٹینس گیند جتنے اولے، 100 سے زائد افراد زخمی

Jul 21, 2023 | 09:20:AM
ژالہ باری کے دوران ٹینس گیند جتنے اولے، 100 سے زائد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹلی میں شدید ژالہ باری کے دوران ٹینس گیند جتنے بڑے اولے پڑنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ 

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے علاقے وینیٹو میں بدھ کی رات شدید ژالہ باری ہوئی اس دوران آسمان سے برف کا طوفان بھی انسانی بستیوں پر نازل ہوا ،ٹینس گیند جتنے بڑے گولے گرنے سے 110 افراد زخمی ہو گئے ،اولے پڑنے سے املاک کوبھی  نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواؤں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔

 رپورٹس میں بتایا گیا کہ  علاقے میں شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کو  مدد کیلئے 500 سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں جس پر بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کھڑکیوں ،گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور درخت ہٹائے،حکام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھاری اولوں سے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئی جنہیں فوراً ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اس سے بھی بڑے سائز کے اولے پاکستانی شہر حیدرآباد  اور گردو نواح میں گرے تھے  جس کی متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں ۔