8 مسلم ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کا مشترکہ فیصلہ کیا :پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ 8 مسلم ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان، مصر، اُردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کا غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کی حمایت کی ہے۔
طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کیا گیا،بورڈ آف پیس غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے عبوری انتظامی فریم ورک ہوگا۔
بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت قائم کیا گیا ہے،پاکستان سمیت شریک ممالک فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور ریاست کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں، بورڈ آف پیس کا مقصد خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کا قیام ہے۔
یہ بھی پڑھیں :تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی