اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات، بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب
کیپشن: بیرسٹر قاسم نواز عباسی کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر گلدستہ پیش کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سے قبل بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے تک انکے مقابلے میں کوئی امیدوار نہ آیا۔ انہیں بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری قرار دے دیا گیا۔
صدر اور دیگر نشستوں پر 14 فروری کو انتخابات ہونگے جس میں وکلاء ووٹ کے ذریعے نئی کابینہ کا انتخاب کریں گے۔
ہائیکورٹ بار کے لیے ایگزیکٹو باڈی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا گئے ہیں۔
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے لیے واجد علی گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ الیکشن ٹربیونل چودھری منظور ججہ نے کاعزات نامزدگی وصول کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا نیا طریقہ ! فیس کتنی ہوگی؟