بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں:ٹرمپ

Jan 21, 2026 | 09:07:AM
 بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں:ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لوگ مر سکتے تھے، پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا آپ نے کروڑوں زندگیاں بچائیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہوں، اقوام متحدہ نے کسی بھی جنگ کو رکوانے میں مدد نہیں کی، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہئے۔

امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی، صدر ٹرمپ نے جی سیون اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرون کا خوف بے اثر :چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار ایجاد کر لیا

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہواورہم بھی، نیٹو کے پاس امریکا نہیں تو نیٹو زیادہ مضبوط نہیں، نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق وینزویلاصدرمادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں۔

ٹیرف سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں،کیس ہارگئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے اور اب وصولیاں واپس کرنا مشکل ہوگا۔