کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Feb 21, 2024 | 19:55:PM
کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔
موسم کا احوال بتانے والوں کاکہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ اورکوہستان میں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد/ تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔ 
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں اسلم اقبال کی گرفتاری ؟ پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی