مجھے بابر اعظم بہت پسند , مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے: ڈیرن سیمی

Feb 21, 2024 | 19:19:PM
مجھے بابر اعظم بہت پسند , مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے: ڈیرن سیمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ مجھے بابر اعظم بہت پسند , مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے، آئندہ آنے والے میچوں میں کمبینیشن میں کچھ تبدیلیاں کریں گے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے چھٹے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پچ پر 170 سے 180 رنز بنانا چاہیے تھا، بابر اعظم اور رومن پاول کے درمیان اچھی پارٹنرشپ ہوئی لیکن زیادہ دیر تک نہیں چل سکی، ہماری بیٹنگ کلک نہیں کر سکی، بیٹرز کو سکور زیادہ کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمدہ بولنگ کر کے کراچی کنگز کو فتح دلانے والے حسن علی نے نوجوان کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دیدیا

سیمی کا مزید کہنا تھا کہ پاور پلے میں جب 3 وکٹیں گر جائیں تو کم بیک مشکل ہو جاتا ہے، مڈل اوورز میں رنز نا بننا بھی ہماری ٹیم کو مشکل میں ڈال گیا، آئندہ آنے والے میچوں میں کمبینیشن میں کچھ تبدیلیاں کریں گے، شیمر جوزف جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے، مجھے بابر اعظم بہت پسند ہے، میرا مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے۔