بھرپور ردھم میں ہوں, اچھی باؤلنگ کرنے کا موقع ملا: حسن علی

Feb 21, 2024 | 18:11:PM
بھرپور ردھم میں ہوں, اچھی باؤلنگ کرنے کا موقع ملا: حسن علی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کنگز کے گیند باز حسن علی کا کہنا ہے کہ بھرپور ردھم میں ہوں اور اچھی باؤلنگ کرنے کا موقع ملا، امید ہے اچھی پرفارمنس آتی رہیں گی۔

کراچی کننگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے آج ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے چھٹے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور جہاں حسن علی ہو وہاں ماحول اچھا ہو ہی جاتا ہے، بھرپور ردھم میں ہوں اور اچھی باؤلنگ کرنے کا موقع ملا، بابر اعظم پاکستان کے سپر سٹار ہیں،کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا، ہمیں بھی کراؤڈ نے بہت سپورٹس کیا اور اچھا میچ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بابراعظم،مکی آرتھر نے ٹیم تباہ کردی‘

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک نے پہلی بال پر وکٹ لیکر مومینٹم دیا جس سے بہت فائدہ ہوا، میں پر امید ہوں کہ اچھی پرفارمنس آتی رہیں گی، اسلام آباد کو جو اچھا لگا اس کو انہوں نے رکھا اور مجھے خوشی ہے کہ کراچی نے مجھے پک کیا، جن نوجوانوں کو موقع ملا ان کیلئے اچھا پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنے آپ کو منوائیں۔