Feb 21, 2024 | 12:55:PM

’بابراعظم،مکی آرتھر نے ٹیم تباہ کردی‘

’بابراعظم،مکی آرتھر نے ٹیم تباہ کردی‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر وہیڈکوچ محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے فٹنس لیول کا کلچر 6 ماہ قبل اس وقت کے کپتان بابر اعظم اور ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ختم کرکے ٹیم تباہ کردی تھی اور اسی عرصہ میں ہم نے ایشیا کپ،ورلڈکپ اور دورہ آسٹریلیا کھیلا،بری طرح ہارگئے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو میں محمد حفیظ کہتے ہیں کہ یہ شاکنگ نیوز ہے،اس لئے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل جب میں نے چارج سنبھالا تو میں نے وہاں ٹیسٹ سیریز سے قبل پوچھا کہ سب کو میدان میں لائو اور مجھے بتائو کہ فٹنس لیول کیا ہے اور اس کا ضابطہ کیا رکھاگیا ہے تو مجھے متعلقہ بندے نے کہا کہ اس کو چھوڑیں،کیونکہ یہ تو 6 ماہ سے بند ہے۔

ضرورپڑھیں:پی ایس ایل9:اہم مقابلے،کہیں ہیٹ ٹرک ہوگی تو کہیں پہلی جیت

حفیظ  بولے کہ میں حیران رہ گیا اور وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ 6 ماہ قبل مکی آرتھر اور کپتان بابر اعظم نے ہیڈ کوچ بریڈ برن کے ساتھ مل کر یہ ختم کردیا تھا اور کہا تھا کہ اب فٹنس ہمارا ایشو نہیں ہے۔ کرکٹ میں یہ کتنا اہم ہے،اس سے کون کیسے انکار کرسکتا ہے۔اس میں جسم کا ٹیسٹ ہوتا ہے،خوراک کیسی کھائی جارہی ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوڑ کیسی ہے،اب 2 کلومیٹر دوڑنا ضروری ہوتا ہے لیکن جب میں نے پلیئرزسے اس کا کہا تو زیادہ تر نہیں دوڑ سکے،جب فٹنس لیول کا یہ عالم ہوگا تو کون کیسے کھیلے گا۔نتائج سامنے ہیں۔

ٹی وی شو میں موجود وسیم اکرم نے شدید حیرت کا اظہار کیا اور اظہر علی نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے وقت کی اپنی اور ٹیم کی اعلیٰ فٹنس سٹیٹس کی بات کی۔