آئمہ بیگ اور علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل 9 کا آفیشل اینتھم ریلیز

Feb 14, 2024 | 19:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ اور علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل 9 کا آفیشل انتھم ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا، گلوکار علی ظفر اور  آئمہ بیگ نے پی سی ایل 9 کا آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو چلایا، پی ایس ایل 9 کا آفیشل انتھم تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کا کونسا نمبر؟

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر پی ایس ایل 9 سے قبل پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سیزن کے لئے انتھم گا چکے ہیں۔