Feb 14, 2024 | 19:47:PM

پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، کراچی کنگز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، کراچی کنگز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید ذوہیب بخاری) پاکستان سپر لیگ 9 کا میلہ سجنے میں صرف 3 روز باقی،  کراچی کنگز کی ٹیم آج ملتان پہنچ گئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں شہر اولیاء ملتان 5 میچوں کی میزبانی کرے گا، ملتان میں پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا جس کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم آج ملتان پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9  کے آفیشل اینتھم کی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم

دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم نے آج ریسٹ کی، ٹیموں کے روٹس پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے۔