پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے احمر رشید گرفتار

Feb 15, 2024 | 14:53:PM
پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے احمر رشید گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اےاحمر رشید بھٹی کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مط ابق  ایس ایچ او ٹاؤن شپ عرفان چدھڑ نے گھر پر چھاپہ مار  پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار احمر رشید بھٹی کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی  جلاو گھیراؤ اور  جناح ہاؤس پر دھاوا بولنے  والوں میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی عمل پاکستان کااندرونی معاملہ ، غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ، دفتر خارجہ
خیال رہے کہ پنجاب کے صوبائی حلقے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی  29 ہزار 390 ووٹ حاصل کر کے کامیا ب ہوئےجبکہ ان کے مقابلے میں لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو 28 ہزار 427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔