نوازالدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح  نکلے

Feb 25, 2024 | 15:09:PM
بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح  نکلے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح  نکلے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران نواز الدین صدیقی نے پاکستانی ڈرامہ نگاروں کو لاجواب جبکہ اداکاروں کو شاندار قرار دیا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں، ساتھ ہی ان کے اداکار بھی بہت اچھے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کیلئے نام فائنل کرلیا

دوران  گفتگو  بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ پاکستانی صحافی چاند نواب کے مشہور کردار کے لیے 100 بار  پریکٹس کی اور  ون ٹیک میں شاٹ اوکے کرایا۔

چاند نواب کو دیے گئے پیغام میں نواز الدین صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں  تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔