بابر اعظم بہترین، مگر ہمارا فوکس تمام کھلاڑیوں پر ہے: تبریز شمسی 

Feb 20, 2024 | 15:46:PM
بابر اعظم بہترین، مگر ہمارا فوکس تمام کھلاڑیوں پر ہے: تبریز شمسی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پی ایس ایل کے سیزن 9 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے والے تبریز شمسی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کا شمار بہترین لیگز میں ہوتا ہے،یہاں لوکل بولز کی کوالٹی بہت بہترین ہے ، پچھلا سیزن جیتنے والوں کو بھی  نئے سیزن میں نئے انداز کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔  
 ساوتھ افریقی گیند باز نےکہا کہ کراچی کی ٹیم بہت اچھی ہے، ابھی تک ایک میچ ہی کھیلے ہیں،لاہور کا کراؤڈ بہترین ہے، اس سے قبل یہاں ایک بار کووڈ کے دور میں کھیلا تھا، اگر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کریں تو دوسرا بہترین کھلاڑی کریز پر آجاتا ہے، بابر اعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں، مگر ہمارا فوکس تمام کھلاڑیوں پر ہے، لیگز میں کسی ایک پلیئر پر فوکس نہیں کرسکتے،کل 2لوکل پلیئرز نے بہت ہی بہترین پرفارمنس دیکھائی ۔