پی ایس ایل9، اسلام آباد یونائیٹڈ اور  ملتان سلطانز  کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا

Feb 20, 2024 | 10:15:AM
پی ایس ایل9، اسلام آباد یونائیٹڈ اور  ملتان سلطانز  کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا،دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایونٹ میں آج اپنا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی اور فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے جان لڑائیں گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دھول چٹائی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ بابراعظم اور روہت شرما میرے فیورٹ بلے باز ہیں: خواجہ نافع