بابراعظم اور روہت شرما میرے فیورٹ بلے باز ہیں: خواجہ نافع

Feb 20, 2024 | 00:34:AM
بابراعظم اور روہت شرما میرے فیورٹ بلے باز ہیں: خواجہ نافع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمرجنگ بلے باز خواجہ نافع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور روہت شرما میرے فیورٹ بلے باز ہیں، سرویون رچرڈ اور شین واٹسن کی نگرانی میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں اہم کردارا ادا کرنے والے خواجہ نافع نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھ سے اچھی پرفارمنس ہوئی، کوئٹہ کے اونر ندیم عمر اور ٹیم مینجر اعظم خان نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے، بابراعظم اور روہت شرما میرے فیورٹ بلے باز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے ایمرجنگ آل راؤنڈر جہانداد خان کا آئیڈیل کون؟ جانیے

خواجہ نافع کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف پاکستان کے اچھے باؤلرز ہیں، ان کے خلاف پرفارم کر کے بہت خوشی ہوئی، ٹیم منٹور سر ویون رچرڈ ،ٹیم کوچ شین واٹسن کے زیر نگرانی کھیلنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، بہت خوش ہوں،انجوائے کر رہا ہوں اور ڈریسنگ روم کا اچھا ماحول مل رہا ہے، فی الحال میرا فوکس پی ایس ایل 9 پر ہے اور جتنا موقع ملے گا پرفارم کی کوشش کروں گا، سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔