جنوبی افریقن کھلاڑی ڈیوڈ ملر میرے آئیڈیل ہیں: جہانداد خان

Feb 19, 2024 | 23:52:PM
جنوبی افریقن کھلاڑی ڈیوڈ ملر میرے آئیڈیل ہیں: جہانداد خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور قلندر کے ایمرجنگ آل راؤنڈر جہانداد خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقن کھلاڑی ڈیوڈ ملر میرے آئیڈیل ہیں، شاہین شاہ اور حارث دنیائے کرکٹ کے بہترین باؤلرز ہیں، ہم کم بیک کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندر کے آل رائونڈر جہانداد خان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچز سےجو پلان ملا تھا اس کے مطابق ہی کھیلا ہوں، سینئرز بہت سپورٹس کر رہے ہیں اس لیے اچھی بیٹنگ ہوگئی، پہلے کھیلتے ہوئے سکور اچھا بنایا ، باؤلرز نے بھی محنت کی لیکن بدقسمتی سے ہار گئے، شاہین شاہ اور حارث دنیائے کرکٹ کے بہترین باؤلرز ہیں، ہم کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فٹبالر کائلان ایمباپے کا کس مشہور کلب سے معاہدہ طے پایا؟ جانیے

انہوں نے مزید کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر میرے آئیڈیل ہیں، شائقین کرکٹ مایوس نہ ہوں ابھی بہت میچز پڑے ہیں، لاہور قلندرز کی سٹرینتھ باؤلنگ ہے اس کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی۔