فرانسیسی سٹار فٹبالر کائلان ایمباپے کا ریئل میڈرڈ سے معاہدہ طے

Feb 19, 2024 | 23:29:PM
فرانسیسی سٹار فٹبالر کائلان ایمباپے کا ریئل میڈرڈ سے معاہدہ طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانسیسی سٹار فٹبالر کائلان ایمباپے کا ریئل میڈرڈ سے معاہدہ طے پا گیا۔

ہسپانوی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی سٹرائیکر کائلان ایمباپے نے ریال میڈرڈ کے ساتھ  2029 تک معاہدہ کیا، ایمباپے اس سیزن کے اختتام پر لیگ 1 کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی چیمپئن کو مسلسل دوسری شکست، کتنی وکٹوں سے ہارے؟ جانیے

سٹار فٹبالر اور کلب کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امیج کے حقوق پر اختلافات تھے لیکن ریئل میڈرڈ فلورینٹینو پیریز کی ہدایات پر مبنی 2022 کی پیشکش سے کم شرائط پر کائلان ایمباپے کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب رہا۔

پچھلے ہفتے، ایمباپے نے پی ایس جی کے صدر ناصر الخیلیفی کو مطلع کیا تھا کہ وہ سیزن کے اختتام کے بعد ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب چھوڑ دیں گے۔