اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری،ترک میڈیا نے اینی میٹڈ ویڈیو جاری کردی

Feb 21, 2024 | 16:02:PM
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترک میڈیا نے اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کی ایک اور اینی میٹڈ ویڈیو جاری کردی.

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی جاری ،7 اکتوبر سے صیہونی فوج کے غزہ پر حملوں میں 29ہزار سے زائد افراد شہید  جبکہ 69ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ترک میڈیا کی جانب سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بمباری کی ایک اینی میٹڈ ویڈیو جاری کی گئی ہے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  فضائی حملوں میں شمالی غزہ ،وسطی غزہ،دیرالبلاح،خان یونس،رفح سمیت کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں صیہونی فوج نے بم نہ برسائے ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں سے غزہ کو کھنڈر میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مزید 100سے زائد فلسطینی شہید،اسرائیل کا رمضان میں مسجد اقصیٰ تک رسائی پر پابندی کا عندیہ