حکومتی اتحاد کا ضمنی الیکشن  نہ لڑنے کا متفقہ فیصلہ, مریم اورنگزیب نے  آگاہ کر دیا

Feb 21, 2023 | 23:34:PM
حکومتی اتحاد کا ضمنی الیکشن  نہ لڑنے کا متفقہ فیصلہ, مریم اورنگزیب نے  آگاہ کر دیا
کیپشن: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومتی اتحادی جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو اتحادی جماعتوں کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

 وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے، فسادی جماعت کبھی استعفوں کی منظوری اور کبھی نامنظوری کیلئے عدالتوں میں جاتی ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنا ہی تھا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفیٰ کیوں دیئے؟

ان کا کہنا تھا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ عدالت جائے، اسمبلی جائے یا پھر الیکشن میں جائے؟ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔