جنسی ہراسانی کے الزامات پر بنگلہ دیشی سفارتکار برطانیہ میں گرفتار

Dec 21, 2025 | 10:48:AM
جنسی ہراسانی کے الزامات پر بنگلہ دیشی سفارتکار برطانیہ میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماسکو میں ضمانت پر رہائی پانے والے بنگلہ دیشی سفارت کار کو برطانیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 انہیں 16 دسمبر کو برمنگھم کے سولہل علاقے سے حراست میں لیا گیا، جہاں ان پر حملہ کرنے اور جنسی ہراسانی کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ فیصل احمد کو تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس نے تصدیق کی کہ 16 دسمبر کو 50 سالہ ایک شخص کو حملہ کرنے اور جنسی ہراسانی کی دھمکیوں کے شُبہہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 بعد ازاں تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا، متاثرہ خاتون کو مناسب مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا ایران پر پھر حملے کا منصوبہ

یاد رہے کہ فیصل احمد کو 27 مئی کو ماسکو میں بنگلہ دیش کے سفارتخانے سے ”اسٹینڈ ریلیز“ یعنی فوری واپس طلبی کے نوٹس کے تحت ہٹا دیا گیا تھا۔

 ان کے پیچھے داخلی انتظامی مسائل اور ساتھیوں کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات تھے۔

 انہیں فوری طور پر ڈھاکہ واپس آنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اپنے سفارتی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کا سفر کیا۔

 برمنگھم میں ایک گھر کے مالک کے مطابق فیصل احمد کی اہلیہ 2017 سے وہاں رہائش پذیر ہیں۔

 لندن میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔