اسرائیل کا ایران پر پھر حملے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کی جانب سے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کا دعویٰ امریکی میڈیا نے کیا ہے۔
امریکی نیوز چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم 29 دسمبر کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق اہم بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم صدر ٹرمپ کو ایران کی موجودہ سرگرمیوں، خاص طور پر جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر اور میزائل پروگرام میں توسیع سے آگاہ کریں گے۔
ادھر اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران تیزی سے اپنی جوہری تنصیبات بحال کر رہا ہے اور اپنے میزائل پروگرام کو وسعت دے رہا ہے، جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایران ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کے نتیجے میں وہ جلد ہی ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں میزائل تیار کرنے کی پوزیشن میں آ سکتا ہے۔