27 اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 اگست تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 29 اگست تک سندھ اور مشرقی وجنوبی بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے، 23 سے 27 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 23 سے 26 اگست تک مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہےکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 23 سے 27 اگست کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ کراچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 24 افراد زخمی