کراچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،30 افراد زخمی

Aug 21, 2025 | 16:52:PM
کراچی میں پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی،30 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد دھماکے بھی ہوئے جس کے نتیجے میں30 افراد زخمی ہوگئے۔ 

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے، واقعے میں 30 افراد زخمی ہوگئے، 8 افراد جھلس بھی زخمی ہوئے، زیادہ تر افراد شیشے لگنے سے جبکہ 8 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق اموات کا خدشہ ہے،ایس ایس پی مہروز علی کے مطابق بیشتر افراد شیشے لگنے کے باعث زخمی ہوئے ہیںہریسکیو حکام کے مطابق کے ایم سی کے 5 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں، امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جانی اور مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، آتشزدگی سے قبل زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔

حکام کے مطابق جناح ہسپتال میں 13 اور سول ہسپتال میں 7 زخمی لائے گئے ہیں، مزید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، عمارت میں اب بھی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی