وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفیکشن جاری

Aug 21, 2025 | 15:09:PM
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیئے گئے جن کے باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
سینئر جوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن محمد اعجاز غنی کا تبادلہ ہوگیا ،وہ گریڈ 21 کے افسرہیں انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تقرری کے منتظر شہزاد نواز چیمہ کوجوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن تعینات کردیاگیاہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیاہے،تقرر کے منتظر عبدالجبارکو چیف قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں تعینات کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل نے برسلز میں انٹرویو دیا نہ پی ٹی آئی سے مصالحت کا ذکر کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر
جوائنٹ سیکریٹری انڈسٹریز ڈویژن ذوالفقار حسین کی خدمات پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔