ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے پیش نظر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم

Apr 21, 2026 | 14:04:PM
 ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے پیش نظر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب  ڈیسک )ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کے پیش نظر حکومت نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیئے۔

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں، 3 مئی ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹیاں ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا مالیاتی بریک تھرو!پاکستان سے متعلق اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں یومِ مزدور یکم مئی بروز جمعہ کی چھٹی شامل ہے۔