انڈونیشیا میں 6 شدت کا طاقتور زلزلہ

Apr 21, 2026 | 13:31:PM
انڈونیشیا میں 6 شدت کا طاقتور زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے تیمور کے ساحل کے قریب 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔

خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیاکی جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، زلزلے کا مرکز 31 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پراپرٹی مالکان کیلئے بڑا ریلیف!

ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سمندر میں لہروں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔