پراپرٹی مالکان کیلئے بڑا ریلیف!

Apr 21, 2026 | 13:09:PM
پراپرٹی مالکان کیلئے بڑا ریلیف!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پراپرٹی مالکان کو بڑا ریلیف مل گیا، اسٹامپ ڈیوٹی 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کی منظوری دی دی گئی۔

 پنجاب حکومت نے غیر منقولہ جائیدادوں کے مالکان کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 3 فیصد سے کم کر کے محض 1 فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے،پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو کا اجلاس چیئرمین محمد احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں اسٹامپ آرڈیننس کی منظوری دی گئی،اب شہری اور دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں (1 فیصد) ہوگی۔

اس سے قبل شہری علاقوں میں 1 اور دیہی علاقوں میں 3 فیصد ڈیوٹی رائج تھی، جس سے پیدا ہونے والے مسائل اب ختم ہو جائیں گے،منظور شدہ آرڈیننس کے تحت ایکٹ میں ضروری ترامیم کی جائیں گی، جس میں "قابلِ منتقلی معاہدہ” کو بھی شامل کرنے کی تجویز ہے۔

گورنر پنجاب پہلے ہی 10 اپریل کو اس ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے چکے ہیں، اس نئے قانون کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں اسٹامپ ڈیوٹی کے نظام کو شفاف، آسان اور یکساں بنانا ہے۔

قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اس آرڈیننس کو باقاعدہ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری!سونا سستا، نئےنرخ جان کر حیران رہ جائیں گے