عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں،بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چودھری کا نام بھی شامل ہے۔
وکلاء رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔