پی پی 139شیخوپورہ: لیگی امیدوار رانا افضال حسین بھاری لیڈ سے کامیاب

Apr 21, 2024 | 19:55:PM
پی پی 139شیخوپورہ: لیگی امیدوار رانا افضال حسین بھاری لیڈ سے کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے لیگی امیدوار رانا افضال حسین نے بھاری لیڈ حاصل کر لی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سمیت تمام امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139شیخوپورہ کے تمام 123 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا افضال حسین نے 45 ہزار 12 ووٹوں کے ساتھ  کامیابی سمیٹی اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 29 ہزار 270 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، لیگی امیدوار نے 15 ہزار 742 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مار لیا۔