مسلسل اضافے کے بعد بجلی سستی ہونے کا امکان

Apr 21, 2021 | 14:49:PM
مسلسل اضافے کے بعد بجلی سستی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کو معمولی ریلیف دینے کی تیاری۔بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی اور نیپرا 28 اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔

 سینیٹرل پاور پرچیز اتھارٹی (سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ کوئلے سے 30.50 فیصد، فرنس آئل سے 2.62 فیصد، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔