پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا مریم نواز کی سرگودھا تقریر پر شدید ردعمل ، چیلنج دیدیا

Sep 20, 2025 | 19:33:PM
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا مریم نواز کی سرگودھا تقریر پر شدید ردعمل ، چیلنج دیدیا
کیپشن: اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوارالحق)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نےمریم نواز کی سرگودھا میں تقریر پر ردِعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے بڑے غرور اور تکبر کے ساتھ کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نواز شریف نے جس طرح "ووٹ کو عزت دو" کو جھوٹا بیانیہ بنایا، وہ سب کے سامنے ہے، آپ نے ووٹ چوری کر کے حکومت بنائی ہے،آپ کا چیلنج منظور ہے، نیوٹرل امپائر کے ساتھ صاف اور شفاف الیکشن کروائیں،ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی ایک ساتھ ہوں، ہمیں صرف لیول پلیئنگ فیلڈ دیں،آپ صرف دس نشستیں جیت کر دکھا دیں۔

اسد قیصر کاکہناتھا کہ اگر آپ اپنے قول میں سچے ہیں تو ہمارا چیلنج قبول کریں،آپ صاف اور شفاف الیکشن کروائیں، عوام کے پاس جا کر مینڈیٹ لیں، آپ کو پتہ چل جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جُڑے ہیں، یہ سب کو پتہ ہے، یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں، بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے،پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، اس پر سیاست نہ کریں،یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ایشیا کپ ؛بنگلہ دیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر حیران کن فیصلہ