ایشیا کپ ، سپر فور، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4وکٹوں سے ہرا دیا 

Sep 20, 2025 | 19:11:PM
ایشیا کپ ، سپر فور، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4وکٹوں سے ہرا دیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میںبنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 169رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

اوپننگ بلے باز سیف حسن نے 45گیندوں پر 61رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4چھکے اور 2چوکے شامل تھے، تانزد حسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 16گیندوں پر 23سکور کیے جس میں 3چوکے شامل تھے۔توحید نے 37گیندوں پر 58رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 168رنز بنائے تھے ، اوپننگ بلے باز نیسانکا نے 15گیندوںپر22رنز بنائے، جس میں 1چھکا اور 3چوکے شامل تھے، کوشل مینڈس نے 25گیندوں پر 34سکور کیے جس میں 3چھکے اور 1چوکا شامل تھا۔

 کامل مشرا نے 11گیندوں پر 5سکور کیے ، کوشل پریرا نے 16گیندوں پر 16سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا، داسون شوناکا نے 31گیندوں پر 53سکور کیے جس میں 5چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔

 اسلانکا نے 12گیندوں پر 21سکور کی اننگز کھیلی جس میں 1چھکا اور 1 چوکا شامل تھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہندی حسن اور مصطفیز الرحمن نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب