آئمہ بیگ نے شہباز شگری کو دھوکا دیا

Sep 20, 2022 | 17:03:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی سے قبل ہی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی افواہیں
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک) ایک برطانوی ماڈل کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے ناطہ توڑا ہے۔رطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس ​​احمد کے ساتھ تعلقات ہیں، انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی افواہوں کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کی گئی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتیں ہیں جن کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ آپ سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہاں ہماری راہیں جدا ہو چکی ہیں۔