پاکپتن،2ماہ قبل اغواء ہونیوالی 12سالہ بچی لاڑکانہ سے بازیاب

Oct 20, 2023 | 17:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکپتن کے نواحی علاقے سے اغواء ہونیوالی 12 سالہ بچی کو  پولیس نے 2 ماہ بعد لاڑکانہ سے بازیاب کروالیا۔

 ڈی پی او طارق ولائیت کے مطابق پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکی کو لاڑکانہ سے2 ماہ بعد بازیاب کروا لیا جبکہ بچی کو فروخت کرنیوالی 2 خواتین سمیت6 ملزمان  کو بھی  گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 12 سالہ لڑکی فاطمہ  کو اغواء کے بعد 45 ہزار روپے کے عوض بدکاری کے اڈا پر فروخت کیا گیا۔

ڈی پی او کا  کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکر جسم فروشی کا دھندا کرواتا تھا، پولیس کے مطابق بازیاب بچی کو  لواحقین کے حوالے کردیا گیا  اور  دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اور عمران خان کاقریبی ساتھی گرفتار