پولیس آفس  میں آگ ۔۔۔فائر بریگیڈ کی پھرتیاں۔۔جلد قابو پا لیا

Oct 20, 2021 | 13:08:PM
پولیس آفس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کیپشن: پولیس آفس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پولیس آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا آگ صبح سات بجے کے قریب لگی تھی،جس پر جلد قابو پا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق پولیس کے ہیڈ آفس کی عمارت میں آگ لگنے سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، پولیس آفس کی عمارت میں آگ صبح 7بجے عمارت کے کباڑ کے سامان میں لگی ،عمارت میں پرانا ٹیبل کرسیاں اور دیگر سامان رکھا ہوا تھاآگ نے عمارت کے اندر کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا،جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت کی بجلی بند کردی گئی تھی جو اب بحال کردی گئی ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات چیک کی جارہی ہیں،ایک فائر ٹینڈر نے کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا جب کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب حادثے کے بعد تیزرفتاری سے آتے ون فائیو مددگار کو  بھی حادثہ  پیش آگیا حادثے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ملکہ برطانیہ نے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔۔۔لیکن کیوں؟