ایرانی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملہ۔۔اسرائیل بجٹ میں1.5ارب ڈالر مختص

Oct 20, 2021 | 12:33:PM
اسرائیل ، ایران، ایٹمی تنصیبات ، حملہ
کیپشن: اسرائیل اور ایران آنے سامنے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پرمُمکنہ حملے کی خاطر فوجی صلاحیت کے لئے 1.5 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی.اس بجٹ میں مختلف قسم کے ہتھیارجن میں جنگی طیارے، ڈرون طیارے، خفیہ معلومات کا حصول اور ایسے ہتھیاروں کا حصول شامل ہے جو ایران کی جوہری صلاحیت کی فول پروف اور زیرزمین تنصیبات کو نشانہ بنا سکیں۔

العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات  کے خلاف یہ بجٹ سال2021 اور 2022 کے لئےمختص کیا گیا ہے۔ رواں برس اس بجٹ میں سے 60 فیصد اور آئندہ سال کے لئے40 فیصد تقسیم کیا جائے گا۔یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکا نے جی بی یو-72 بموں کے کامیاب تجربات کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بم زیر زمین اور انتہائی مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان بموں کو ایف-15 سٹرائیک ایگل بھاری لڑاکا سےگرایا جا سکتا ہے۔اسرائیلی رپورٹ نے بتایا گیا ہے کہ یہ بم ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں استعمال کیا جا سکتا ہے.اسرائیل کے پاس ایف-15 سٹرائیک ایگل  طیارے نہیں ہیں جوجی بی یو-72 جیسے طیاروں کو لے جاسکیں۔لیکن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 2009 میں خفیہ طورپر اسرائیل کو چھوٹے ماڈل کے’جی بی یو-28‘ بم فروخت کئے تھے۔ البتہ یہ معلوم نہیں کہ اس بم کی انتہائی مضبوط تنصیبات کو توڑنے کی صلاحیت موجود ہے یا نہیں۔حالیہ رپورٹ کے مطابق جی بی یو-72 بموں کےنئے امریکی تجربات ایران کے لئے وارننگ ہے، تاکہ تہران کو ویانا مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ شرکت پر مجبور کیا جاسکے اور مذاکرات سے فرارکے خطرات اور نتائج سے خبردار کیا جا سکے۔

رواں سال ستمبر میں اسرائیلی آرمی چیف جنرل کوچاوی نے کہا تھا کہ تل ابیب نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری مزید تیز کردی ہےاور دفاعی بجٹ کا ایک بڑا حصہ اس مقصد کے لیے مختص کیا گیا ہے.گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ "ایران کا ایٹمی پروگرام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الفاظ سینٹری فیوجزکو نہیں روک سکتے۔ ہم خود ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لبید سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا کہ ہمارے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بیٹی کے سامنے بیوی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل۔ملزم گرفتار